والدین پو لیومہم کے دوران اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ والدین مہم کے دوران اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں امید ہے کہ پانچ سال سے کم مقررہ23لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران 11084کے قریب حصہ لینے والی ٹیمیں صوبہ کے طول و عرض میں اپنے اہداف مکمل کریں گی پولیو کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلانا بھی اچھا اقدام ہے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے صوبے سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنائیں گے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے علمائے کرام،قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو بہتر سکیورٹی فراہم کی جائے، میر عبد القدو س بزنجو نے پولیو ورکرز کو مقررہ اہداف کی تکمیل کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے