بلوچستان کے 34 اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے 34اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 30ہزار بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جارہے ہیں 152ٹیم کام کریں گے کوہلو کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی اور ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری نے کمسن بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ بلوچستان بھر کی طرح کوہلو میں بھی پانچ روزہ انسداد قومی مہم شروع ہوگئی ہے اور ضلع میں 134ہزار بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے یہ قومی مہم ہے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے ویکسین پلائیں گی انکاکہناتھا یہ ایک مہلک مرض ہے ہم میڈیا اور کمیونٹی کے تعاون سے ہی اس مہلک مرض کو شکست دے سکتے ہیں اور اپنے معصوم بچوں کودوقطرے پلاکرہمیشہ کی معذوری سے نجات دلاسکتے ہیں اس کے لیے والدین کاتعاون بھی اشد ضروری ہے کہ وہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ضلع صوبہ اور ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپناکردار اداکریں۔