بلوچستان میں یکساں انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، گورنربلوچستان

قلات (ڈیلی گرین گوادر)گورنربلوچستان سید ظہورآغا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یکساں انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے سابقہ حکومتوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں روز بہ روز اضافہ ہوتا گیا۔قلات میں گیس بجلی پانی صحت تعلیم اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔گورنر بلوچستان نے قلات میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس پانی کے سطح کو اوپر لانے کے لئے ڈیم بجلی کی ٹرپنگ کوختم کرنے کے لئے گریڈ اسٹیشن چمن ٹو کوئٹہ اور کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کو دو ریہ نمایا کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپس اور خان میراحمد خان اسٹیڈیم کی گراسی اور ٹیوب ویل سمیت صحت کے شعبے مسائل حل کرنے کا اعلان کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں سیاسی قبائلی عمائدین اور ضلعی آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسے عوامی نمائندوں کاچناؤ کرے جن کا ماضی پاک ہو۔اور جس میں عوامی خدمت کا جزبہ ہو۔عمران خان کے وژن کے کے مطابق ملک میں یکساں ترقی اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس بلوچستان سے نکلتی ہے مگر بلوچستان کے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام سیاسی و مزہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلتا ہوں۔۔انہوں نے کہا لوگوں کے مسائل سننے کے لئے تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر دروازے سب کے لیئے چوبیس گھنٹے کھلے عوام اپنے مسائل کے لیئے ہر وقت آ سکتے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے خاتون رکن قومی اسمبلی منورہ نے قلات کی ترقیاتی اسکیمات کے لئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی نے گورنر بلوچستان کو ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے لیبر ونگ ساؤتھ ایسٹ ک ریجن کے صدر حاجی محبوب علی کردنے بھی خطاب کیا تقریب کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران سابق سٹی ناظم ملک عبدالناصر دہوار میر قادر بخش مینگل،سردار زادہ نعیم دہوار،ملک ہا شم مغل،ڈاکٹر ہری چند و دیگر نے گورنر قلات کو مسائل سے آگاہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے