یورپی یونین کی جانب سے مہیا کیے گئے فنڈزعوام کی فلاح وبہبود اورترقی کے لیے استعمال کیے جائیں گے، صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور بریس ٹیکنیکل اسسٹنس کے تعاون سے مشترکہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی اور ضلعی ترقیاتی حکمت عملی اور منصوبہ کے بارے میں نتائج اور سفارشات کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ قادر نائل نے کی، اسکے علاؤہ ورکشاپ میں سول سوسائٹی کے ممبران، این جی اوز کے نمائندگان کے علاؤہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ نجی مصروفیات کے باعث ورکشاپ میں شریک نہ ہونے کے باعث اپنے ویڈیو پیغام میں ورکشاپ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ صالح بھوتانی نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے مہیا کیے گئے فنڈز عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دانشمندی سے استعمال کیے جائیں گے یہ حکومت بلوچستان کی اولین زمہ داری ہے۔ ہماری کوشیش ہے کہ صوبے میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے عوام کو بہتر وسائل کی فراہمی ہی ہمارا مقصد ہے۔ پائیدار ترقی اور معاشی محرومی کا خاتمہ کرنے کے لیے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء کو مشترکہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی اور ضلعی ترقیاتی حکمت عملی اور منصوبہ کے بارے میں نتائج اور سفارشات کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے لیڈ کنسلٹنٹ ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اسٹریٹجی انڈ پلان سید اشفاق ارحمان نے بتایا کہ حکومت بلوچستان، یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ (BRACE) پروگرام (2017 – 2022) اور ٹیکنیکل اسسٹنس پروجیکٹ ڈی آئی اے کے تعاون سے، نافذ کیا گیا ہے، اسمیں ایک اختراعی ڈیزائن تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت متحرک کمیونٹیز مقامی ترقی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ حکومت بلوچستان کا لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔حکومت کی طرف سے پچھلے سال میں اٹھایا جانے والا پہلا اور اہم قدم، رجسٹرڈ اور متحرک کمیونٹیز کو مقامی حکومتوں /کونسلوں کے مساوی شراکت داروں کے طور پر شامل کرنا تھا۔ ترمیم شدہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا حتمی مسودہ آرٹیکل 87 میں باضابطہ ہے، جو آواز اور کردار مقامی ترقیاتی عمل میں متحرک کمیونٹیز کے ذریعے ادا کرنا ہے۔ اگلا مرحلہ ایک اختراعی کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی تیار کرنا ہے، جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متحرک کمیونٹیز کی خواہشات کو مقامی حکومت کی ترقی کی منصوبہ بندی کے عمل میں منظم طریقے سے شامل کیا جائے۔ صوبائی کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اسے 2022 میں اپنانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے