ہماری دیرینہ روایات میں ماں بہنوں اوربیٹیوں کوعزت احترام کا اعلی مقام حاصل ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کوئٹہ شہر میں حالیہ ویڈیوسکینڈل کے تناظر میں سول سوسائٹی کی قائم قومی اصلاحی کمیٹی نے علامہ علی حسنین کی قیادت میں ملاقات کی ایچ ڈی پی کے جنرل سیکریٹری احمد کوہ زاد ہزارہ بھی اس موقع موجود تھے وفد نے وزیراعلیٰ کو ویڈیوسکینڈل کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بیچینی سے آگاہ کرتے ہوئے سکینڈل کے گرفتار مرکزی ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے اور ملزم کو سزا دلوانے کے لیئے ریاست اپنی زمہ داری پوری کریگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ویڈیو سکینڈل انتہائی افسوسناک ہے جس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا انہوں نے کہا کہ ہماری دیرینہ روایات میں ماں بہنوں اور بیٹیوں کو عزت احترام کا اعلی مقام حاصل ہے ویڈیو سکینڈل نے ہماری روایات کو پامال کیاہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف نہ ہو وہاں جرائم پنپتے ہیں حکومت سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر معاشرے کی اصلاح کے لیئے اپنا کردار ادا کریگی وزیراعلیٰ اس موقع پر آئی جی پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کیس کی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی اور آئی جی کو صیح خطوط پر کیس کی تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے زور دیا کہ پراسیکیوشن میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی جائے جسکا فائدہ ملزم کو مل سکے پولیس ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھے تاکہ آئندہ کسی کو کسی کی عزت خراب کرنے کی جرات نہ ہو وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ناامیدی گناہ ہے اور وہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں کبھی مایوس نہیں ہوئے ہیں انکے دادا مزدور کسان پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کے لیئے جدوجہد کرتے رہے انکے والد نے بھی تمام زندگی عوام کی خدمت میں گزاری اور اب وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا عزم لیکر حکومت میں آئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی نہ تو کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ظلم کے آگے جھکے ہیں میر اایمان ہے کہ اگر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے تو فتح ملتی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کی جدوجہد کی اور عوام کی دعاں سے کامیاب ہوئے پوری جدوجہد کے دوران وہ کبھی بھی حالات سے مایوس نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کے حقوق کے حوالے سے وفاق سے بھی کہا کہ ہمیں فار گرانٹڈ نہ لیا جائے بلکہ ہمارے موقف کو سمجھا جائے وزیراعلیٰ نے ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں کہا کہ سماجی برائیوں کے سدباب کے لیئے معاشرے کے تمام افراد خاص طور سے والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وفد نے معاملے کی نزاکت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے فوری ردعمل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے