حکومت گوادرکےعوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، یوسف مستی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلوچ قوم پرست رہنما یوسف مستی خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت گوادر کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے گزشتہ کئی دنوں سے گوادر کے ہزاروں لوگ اپنے مطالبات کے حق میں دھرنہ دئیے بیٹھے ہیں جس کی حمایت میں گوادر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے ریلی نکالی موجودہ حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف اور گودار دھرنا کے حمایت میں وکلاء سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں نے ان کی حمایت کی ہے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں دھرنا سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچ قوم پرست یوسف مستی خان نے خطاب کیا اور دھرنا سے اظہار یکجہتی کی آج گودار میں انہیں گرفتار کیا اور اس کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر درج کی جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت گوادر دھرنا کو سپوتاڑ کرنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں فورسسز کو گوادر میں تعینات کیا موجودہ حکومت بزور طاقت گوادر کے عوامی دھرنا کو سپوتاڑ کرنا چاہتا ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر یوسف مستی خان کے خلاف دائر مقدمات کو واپس کرے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے