عملہ شہر میں صفائی و ستھرائی کی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہاہے، عرفان نوازمیمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن  عرفان نواز میمن نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن محدود وسائل اور مشکلات  کے باوجود شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بہترین انداز میں کر رہا ہے صفائی کرنے والا عملہ شہر میں صفائی و ستھرائی کی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہاہے ڈ یلی ویجیز ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوچکا ہے اور بہت جلد انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی،شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے کچرہ اٹھانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے موجودہ اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں شہر میں چند جگہوں پر کچرہ پڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ شہر میں صفائی نہیں ہو رہی ہے گاڑیوں اور مشینریز کے معائنہ کا مقصد ہی یہی ہے کہ اپنے وسائل کا اندازہ لگانا اور صفائی کے نظام میں مزید بہتر کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں، مشینریز  اور عملہ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہر سے کچرا اٹھانے کے لئے لیے ہر وقت موجود  رہتا ہے لہذا ان کی نگرانی کے لیے انتطامیہ متحرک ہے تاکہ جہاں مسائل اور مشکلات درپیش ہیں انہیں جلد از جلد دور کیے جائیں۔اپنے وسائل میں رہتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں گے اور مشکلات اور مسائل کو کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجیز ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور صوبائی حکومت نے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں جس کے بعد تنخواہ کے حوالے سے آئندہ کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا انہوں   نے کہا کہ میٹرو کارپوریشن کے ملازمین کی نگرانی  کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس  وقت میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کوئی گھوسٹ ملازم نہیں تمام ملازمین کے کوائف اور موجودگی  کی تصدیق بھی کرائی جائے گی۔لیکن کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا  کہ عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلیں  رہیں گے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹ کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور کوئٹہ کو صفائی کے حوالے سے سب زون میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ صفائی کا نظام بہتر اور عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کا عملہ اپنے فرائض  محنت اور ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہے اس لئے شہر میں صافی ستھرائی کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں صفائی کے حوالے سے  بہتری کی گنجائش موجود ہے لہذا آئندہ چند دنوں میں عوام کو اس حوالے سے  بہتری نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں پلاسٹک پر پابندی عائد ہے اور صفائی کے نظام پلاسٹک میں سب سے زیادہ مسائل پیدا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھروں کا کچرہ گلیوں اور سڑکوں میں پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہ یا کوڑے دان میں ڈالیں تاکہ ان کو بآسانی ٹھکانے لگایا جاسکے۔اس موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے احکام نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو گاڈیوں،مشنریز اور دیگر امور پر تفصیلا بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے