مستونگ، ضلعی انتظامیہ کی کامیاب کارروائیاں قومی شاہراہوں پرمنشیات کے اسمگلرز اور برآمد

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ کے سربراہی و ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کا منشیات کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات میں متعدد کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئی اور قومی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر متعدد منشیات کے اسمگلرز اور منشیات برآمد کرلی گئی اور ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمدالیاس کبزئی کے خصوصی ہدایت پر منصفانہ اور ایماندارانہ تفتیش کی وجہ سے ملزمان کو سزا کا سلسلہ بھی جاری ہیں،آج سیشن کورٹ سے منشیات کی لعنت کے اسمنگلنگ کیس میں سزا دلوانے میں تحصیلدار مستونگ محمد اکرم حریفال اور انکے تفتیشی ٹیم کی بہترین انوسٹی گیشن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا،اکرم حریفال کے سربراہی میں تفتیشی ٹیم کی بہتر تفتیش سے دیگر کیسز میں بھی متعدد ملزمان کے سخت سزائے سنائی گئی،منشیات ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو دھیمک کی طرح کھارہاہے اور ہمارے گھروں کے پیارے خصوصا ہمراہ نوجوان طبقہ جس میں خواتین بھی اس لعنت میں مبتلا ہوچکے ہیں عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ منشیات کی لعنت کے خلاف مزید سخت اور موثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے