انتظامیہ کو کسی جگہ پر کارروائی کرنی ہے تو نوٹس دیں تاکہ دکاندار اپنے سامان کو کسی جگہ شفٹ کرے،عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی ڈمر احسان کاکڑ منظور بڑیچ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب رات کے اندھیرے میں انتظامیہ کی جانب سے ڈبل پر عدالت کے اسٹے کے باوجود دکانداروں کے دکانوں کو مسمار کرکے لاکھوں روپوں کے سامان لوٹ کر لے لے جانا جس سے کئی سوالات پیدا ہوتے اگر انتظامیہ کو کسی جگہ پر کارروائی کرنا ہے تو نوٹس دے تاکہ دکاندار اپنے سامان کو کسی جگہ شفٹ کرے یا دن کے وقت کرے نہ کہ چوروں کی طرح رات کے اندھرے میں کریں اسٹے کے باوجود اس طرح کے کارروائی سمجھ سے بالا تر ہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان اسطرح کے واقعات کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے