گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن پروجیکٹ کے1493اساتذہ کو مستقل کرنے سے صوبے بھرمیں پرائمری ایجوکیشن کوفروغ حاصل ہو سکے گا، عبدالرؤف بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کے احکامات اور زاتی کوششوں سے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد گلوبل پارٹنرشپ اساتذہ کی مستقلی کے احکامات کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے صوبائی سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرؤف بلوچ کی زیر نگرانی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کا باہمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلوبل پارٹنرشپ ان ایجوکیشن پروجیکٹ کے 1493 غیر مستقل اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے مستقلی کے آڈرز جاری کر دے گئے۔ اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالروف بلوچ نے کہا کہ گلوبل پارٹنرشپ ان ایجوکیشن پروجیکٹ کے 1493 اساتذہ کو مستقل کرنے سے صوبے بھر میں پرائمری ایجوکیشن کو فروغ حاصل ہو سکے گا اور محکمہ ہذا امید کرتی ہے کہ یہ اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں میں علم اور شعور کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے، انہوں نے مستقل ہونے والے اساتذہ کو اور انکے خاندانوں کو مبارکباد دی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ان اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری کے لیے زاتی کوششیں کیں ہیں جبکہ ان اساتذہ سے یہی توقع رکھی جائے گی کہ وہ صوبے میں فروغ تعلیم کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔ سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ نے متعلقہ محکموں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ خزانہ، محکمہ قانون سمیت سکینڈری ایجوکیشن کے تمام اسٹاف بلخصوص، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی بلوچستان اسفند یار کاکڑ، اسپشل سیکرٹری ایجوکیشن محمد حیات کاکڑ، ایڈیشنل سیکرٹری سمیع اللہ کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری ڈیولپمنٹ بشیر احمد بزدار، ڈپٹی گوکل پرسن پی پی آئی یو عبدالخالق، گلوبل پارٹنرشپ ان ایجوکیشن کے حکام سمیت عبدالمنان شاہوانی اور دیگر افسران کا اقدامات کو سراہا جنھوں نے دن رات اس اہم امور میں اپنی خدمات سر انجام دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے