صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، میرنصیب اللہ مری

کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) ڈی سی آفس کوہلو میں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور ڈپٹی کمشنر عمران ابرھیم کی سربراہی میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں تعلیمی سرگرمیوں اور شہریوں کے بنیادی مسائل کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو جاری ترقیاتی اسکیموں اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کئی مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیلئے ہدایت جاری کئے ہیں اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ہماری اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موجود اسکولوں تک بنیادی سہولیات فراہم ہوں صوبے کے کئی اضلاع میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کریں گے تاکہ ناصرف اساتذہ کی کمی کو دور کیا جاسکے بلکہ اس سے صوبے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے بھی بہتر موا قع ملے گے ضلع کوہلو میں 150 ناں ٹیچنگ آسامیاں اور 95 ٹیچنگ اسامیاں خالی ہیں ان پر جلد میرٹ کے مطابق بھرتیاں کریں گے اس کے علاوہ ضلع کے دوردراز اور پسماندہ تحصیل کاہان میں بند سکولوں کو فعال کرکے دور دراز علاقے کے مکینوں تک تعلیم پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ وہاں کے مقامی لوگوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کیلئے آگے آئیں ضلع کے کئی علاقوں میں آبادی بڑھنے سے ان اسکولوں کو آپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کریں گے کوہلو میں ریذڈینشل سکول،ٹیکنیکل ایجوکیشن کالج کا قیام سے ضلع میں تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی جبکہ شہری علاقوں کے بنیادی مراکز صحت کے ہسپتالوں میں جلد سولر پینل سسٹم اور دیہی و دور دراز علاقوں میں جلد کنٹینر سسٹم کے تحت سینٹر بنائے جائیں گے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ وہاں موجود عملے کو بھی سہولیات مل سکیں ضلع میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں میں غیر حاضری، عوام کو درپیش مسائل اور خواتین اساتذہ کے تنخواہوں میں کٹوتی برداشت نہیں کی جائیگی اجلاس میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے اپنے محکموں کے مسائل اور تجاویز کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر نے عوام کو درپیش مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ضلعی افسران کو بھی سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کئے ہیں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری فیاض، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان،ڈی ڈی او میر شمس مری، ایجوکیشن آفیسر حفیظ مری، ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری،سیعد پی پی ایچ آئی، محمد خان سوشل ویلفیئر، نعمت اللہ پی ایچ ای،برکت علی خزانہ آفیسر،جعمہ خان سپورٹ آفیسر، یعقوب زرکون ذکواۃ آفیسر، بلال شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک،غلام قادر ایم ایم ڈی، ڈاکٹر عطااللہ مری،حاجی عبدالرحمن،میر دوست علی مری،یاسر بلوچ سمیت و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے