صوبائی مشیرداخلہ کا کوئٹہ نوا کلی میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس رپورٹ طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ نوا کلی میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری پر اظہار اطمینان کی ہے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں۔متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔مشیر داخلہ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے