ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کی ہدایت پرکوویڈ ویکسینیشن کے بغیر کسٹمرز کےداخلے پر کارروائی9بینکوں،22 دکانیں اور3 ٹرانسپورٹ دفاتر سیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریس نے کوویڈ ویکسینیشن کے بغیر کسٹمرز کے داخلے پر کارروائی کرتے ہوئے 9 بینکوں، 2موبائل فرانچائز، 22 دکانیں اور 3 ٹرانسپورٹ دفاتر سیل کرد ئے۔ اس کے علاؤہ ایک شاپنگ سینٹر بھی خلاف ورزی کر نے پر سیل کر دیا گیا جبکہ ایوب اسٹیڈیم میں ای ایچ ایس ایس پروگرام کی رقم ویکسین کے بغیر تقسیم نہیں کی جائے گی اورکوئی ویکسینیشن کے بغیر خاتون رقم حاصل نہیں کر سکتی۔ کوئٹہ میں تمام نادرا آفس میں داخلہ بھی ویکسین کے بغیر نہیں ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اور سول سیکرٹریٹ میں داخلہ کے لئے ویکسینشن کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔یہ پابندی تمام سرکاری / نجی دفاتر، دکانوں، پارکوں، ریستوران اور عوامی ٹرانسپورٹ میں نافذ کی جائے گی. لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تکلیف سے بچنے کے لئے خود کو ویکسین کرائیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے سنگل ڈوز ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں عوام بآسانی مختلف مراکز میں جاکر ویکسین لگا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے