حب سٹی پولیس کی کاروائی ڈکیتی کا ملزم گرفتار،20لاکھ روپے مالیت کاسامان برآمد

حب (ڈیلی گرین گوادر)حب سٹی پولیس کی کاروائی، فیکٹری سے ڈکیتی کا ملزم گرفتار، 20 لاکھ روپے مالیت کاسامان برآمد ایک اور کا روائی میں دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلا ت کے مطابق حب سٹی پو لیس کے مطابق گزشتہ شب حب سٹی تھانہ کی حدود میں بی جی ایل نامی فیکٹری میں پانچ مسلح افراد نے داخل ہوکر فیکٹری کے چوکیداروں کو یرغمال بنا لیا اور انھیں ایک کمرے میں بند کرکے فیکٹری سے المونیم، پیتل سکہ سمیت 20 لاکھ روپے کی مالیت کا سامان رکشے میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے فیکٹری مالک خرم الیاس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور گذشتہ شب ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے کاروائی کرکے حب کے علا قے جام کالونی حب سے ایک ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی اور فیکٹری سے لو ٹے گئے 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا پو لیس کے مطابق ملزم دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں علا وہ ازیں حب پو لیس نے ایک اور کا روائی میں 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے