ہم کسی پر احسان نہیں کررہے یہ ہماری زمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچائیں ، میراسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر زراعت و امداد باہمی بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ کا پنجگور گریڈ اسٹیشن کا دورہ میر اسداللہ بلوچ کے فرزند میر عصمت اللہ بلوچ نے سوردو سریکوران کے لیے نئے فیڈر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی اے سی پنجگور امجد حسین سومرو علی حیدر مگسی ایس ڈی او کیسکو آپریشن، ایس ڈی او کیسکو ڈو یلپمنٹ حبیب اللہ بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ ضلعی صدر نثار احمد جنرل سکریٹری ظفر بختیار مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی کیپٹن محمد حنیف بلوچ میجر شوکت علی زراعت آفیسر محمد زمان حاجی محمد اکبر اور دیگر موجود تھے سوردو سریکوران فیڈر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل وصوبائی وزیر زراعت وامداد باہمی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے جوہراچھے اور مثبت کاموں میں ہماری مدد فرماتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے یہ ہماری زمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچائیں عوام سے رشتہ ووٹ کا نہیں ہے بلکہ وطنی ہے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے صوبے اور علاقے کی تعمیر وترقی میں حصہ لیں اور اس کے فوائد ہمارے بچوں کو ملیں میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ جب نیتیں صاف ہوں تو اللہ پاک مدد فرماتا ہے دھوکہ دہی کی سیاست کی ہے اور نہ کریں گے سچائی کا پرچار کرکے عوام کے دل جیتنا چاہتے ہیں جب ہم سب ملکر پنجگورکو عزت بخشیں گے تو ہر میدان میں کامیابی اور نیک نامی ہمارا نصیب اور مقدر ٹھرے گا انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتا ہوں جب کسی کا مسلہ حل ہوجاتا ہے تو مجھے خوشی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام ناخواندگی اور جہالت کے خاتمے کے لیے بی این پی عوامی کا ساتھ دیں لیڈر کا وڑن پورے قوم کی یکجہتی اور خوشحالی ہوتا ہے ایک دوسرے کااحترام کرنا ہم سب کی زمہ داریوں میں شامل ہے میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ 1997 میں جب میں منتخب ہوکر اسمبلی کا ممبر بن گیا تھا تو اس دوران عوام سے بجلی اوراساتذہ کرام سے انکے سی اے الاونسز بحال کرانے کا وعدہ کیاتھا اور گرلز کالج بھی میرے انتخابی منشور میں شامل تھا آج پنجگور میں جو گریڈ اسٹیشن موجود ہے یہ میری جہدوجہد اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے لیے میں نے بحیثیت صوبائی اسمبلی کے ممبر اور وزیر کے بھوک ہڑتال کیا جس کے بعد اس وقت کے وزیر مملکت برائے واپڈا حلیم صدیقی نے مجھ سے مزاکرات اور مطالبے کی منظوری کے بعد پنجگور گریڈ اسٹیشن کی منظوری دیا انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو ایک ویڑن کی شکل میں لیکر آگے جارہے ہیں کل جو پنجگور تھا عوام آج کے پنجگور کے ساتھ اس کا موازنہ کریں انہیں کتنا چینج نظر آئے گا انہوں نے کہا کہ رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے برداشت کا مادہ پیدا کرکے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں سیاسی ماحول اس وقت آگے بڑھے گا جب ہم رویوں میں تبدیلی پیدا کریں گے مخالفین کمزوریوں پر ضرور انگلی اٹھائیں مگر تعمیری کاموں کی بھی حوصلہ افزائی کریں یہ دور علم وہنر کا ہے تعلیمی اداروں کو مظبوط بناکر اپنے ان اداروں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ان شاء اللہ پنجگور سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دلانے جارہے ہیں تاکہ ہمارے بچے عملی طور پر علم سے سیراب ہوسکیں اورپنجگورکے ہر گھر سے ہنر مند اور علم کی دولت سے مالا مال بچے پیدا ہوں جو اپنے علاقے اور والدین کی خدمت اور انکے لیے اثاثہ ثابت ہوسکیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ تعلیم نسوان کو پروموٹ کرکے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم پربھی توجہ دیں اور یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ یونیورسٹی سب کیمپس میں ہماری بچیاں بھی تعلیم کے حصول میں مشغول ہیں زندگی کو آسان بنانے کے لیے علمی اداروں کو اون کرناضروری ہے پنجگور میں ایگریکلچرل کالج کے قیام کا مقصد ہنر مندی کے ساتھ ساتھ زراعت کو بھی وسعت دینا ہے پنجگور کے تمام موسم کاشتکاری کے لیے موزوں ہیں یہاں کجھور انگور انار اناج زیتوں کی فصل حتکہ بیشتر سبزیاں اور پھل یہیں پر اگتی ہیں پنجگور کے عوام سے محبت ہے ان کی مشکل وقتوں میں رہنمائی کیا اور قربانیاں بھی دیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے توسط سے چھ ارب روپے کی لاگت سے نال بیسمہ پنجگور اور مکران کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کام ہورہا ہے پروم گچک گوارگو کلگ کے جتنے علاقوں میں بجلی نہیں ہے ان علاقوں تک بجلی پہنچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بارڈر پر ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں وفاقی حکومت عوام کی سہولت کے لیے بارڈر پوائنٹ میں اضافہ کرکے مذید چار گیٹوں کی منظوری دیں جو پروم، گر،چیدگی اور گزبستان میں کھولے جائیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہمارے لوگ روزمرہ کی ضروریات خاص کر خوردنی اشیاء تیل گیس سلنڈر ایران سے لاتے ہیں اور جو انہیں سستا پڑتے ہیں بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد نے کہا کہ بی این پی عوامی اپنے وعدوں پر قائم ہے سوردو سریکوران کے عوام سے جو کمنمنٹ پارٹی قائد کی طرف سے کیاگیا تھا وہ آج عملی شکل میں سب کے سامنے ہے میراسداللہ بلوچ کی سوچ اور ویڑن کی بدولت بلوچستان کے جملہ عوام کو فائدہ پہنچا ہے گزشتہ ادوار میں میراسداللہ بلوچ قوم دوستی کا عملی ثبوت پیش کرکے بلوچستان قومی شخصیات کے نام مختلف مقامات پر انکے یادگار تعمیر کروائے بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار احمد بلوچ نے کہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ میر اسداللہ بلوچ کی کوششوں سے ایک گنجان علاقے کا ایک اجتماعی مسلہ حل ہوا ہے اور اس مسلے پر سوردو سریکوران کے مکینوں نے بھوک ہڑتال بھی کررکھی تھی جو بعد میں میر اسداللہ بلوچ کی طرف سے یقین دہانی پر سوردو سریکوران والوں نے اپنا بھوک ہڑتال ختم کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلاامتیاز خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر پنجگور کے مختلف جہتی مسائل کو حل کررہا ہے عوام بی این پی عوامی کے تعمیریکاموں کو سپورٹ کررہی ہے اس وقت پنجگور میں دس ارب روپے کی پروجیکٹس چل رہے ہیں جنکی تکمیل سے دو سال بعد پنجگور کا نقشہ بدل جائے گا اور ساتھ میں تعلیم ترقی امن اور روزگار کا دوردورا ہوگا مخالفت برائے مخالفت سے بڑھ کر تعمیری سوچ اپنانے کی ضرورت ہے ماضی میں اربوں روپے بے مقصد اسکیموں کے نام ضائع کیئے گئے ایک بھی اجتماعی مفاد کا منصوبہ موجود نہیں ہے جس سے عوام کو یہ باور کرایا جائے کہ اس وقت کے نمائندوں نے ان کے لیے کیا ہے بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میراسداللہ بلوچ نیسوردو سریکوران کے عوام کی تکلیف اور مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے انکے لیے ایک الگ فیڈر کی منظوری دلایا ہے جو انکی عوام دوستی کا برملا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سوردو سریکوران کے مکین نومبر شروع ہوتے ہی بجلی سے محروم ہوجاتے تھے اب الگ فیڈر کی منظوری کے بعد عوام کی مشکلات دور ہوسکیں گی جس پرعلاقہ مکین بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل وصوبائی وزیر زراعت وامداد باہمی میر اسداللہ بلوچ کے شکرگزار ہیں کہ جہنوں نے اس اہم مسلے پر فوری توجہ دے کر انہیں مشکلات اور اندھیروں سے نجات دلایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے