نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے : جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف، فواد حسن فواد اور آفتاب سلطان کے خلاف سیکیورٹی گاڑیوں کا ریفرنس دائر ہوگا۔
73 سیکیورٹی گاڑیوں کے غیر سرکاری استعمال سے خزانے کو پونے دو ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔
چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
لیگی رہنما رانا ثناء اللہ اور تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس دائر ہوگا۔
چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین نے واضح کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا تعلق کسی جماعت یا گروہ سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔