حلقہ انتخاب کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو
قلات (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہے عوام اور احلقہ انتخاب کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک روزہ دورہ قلات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع کیا اس مووقع پر مشیر داخلہ نے ایک ارب 20کروڑ روپے کی کی لاگت سے بننے والی طویل سڑک پندارن کے کام کی سنگ بنیاد بی اینڈ ریسٹ ہاؤس میں 10ملین روپے اور کپوتو گریڈ اسٹیشن کا سنگ بنیادبھی رکھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی ایس ایس پی عبدالروف بڑیچ ضلعی آفیسران و قبائلی رہنماؤں سمیت پارٹی کارکناں بڑی تعداد میں موجود تھے مژیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوو نے کہا کہ عوام کو زندگی کی تمام سہولیات پہنچانے کے لئے موجودہ حکومت پر عزم ہے شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ حلقہ انتخاب میں بلا رنگ و نسل عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے ہماری سیاست کا مرکز و محور عوام کی ترقی و خوشحالی اور خدمت عام ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہر صورت عوامی خدمت بلا رنگ و نسل جاری رکھوں گا