بلوچستان ہائی کورٹ نے گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ: کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی پر سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ایم حسن ایڈووکیٹ نے عدالت میں آئینی درخو است دائر کی ہے جس میں انہوں نے کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی پر کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا
آئین پاکستان کے تحت قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کاہے مگر سوئی میں گیس دریافت ہونے کے باوجود بلوچستان کے عوام اس سے محروم ہیں۔
کوئٹہ گیس پریشر میں کمی ا ور تیز رفتار میٹرز کی تنصیب گیس لیکج سے ہونے والے درجنوں اموات ہورہے ہیں۔
گیس کمپنی کے حکام کی غفلت سے کئی مہینوں کے بلز یکمشت صارفین سے وصول کئے جارہیں ہیں لاکھوں روپے کے بلز کوئٹہ کے شہریوں کو بھجوائے گئے ہیں۔
جبکہ سوئی گیس حکام کا رویہ بھی شہریوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم صادر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے