شاہراہوں کی تعمیر امن وترقی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ/تربت(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت تربت میں سرحدی تجارت،ساؤتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج،شاہراہوں اور توانائی کے منصوبوں کے امور کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،صوبائی وزراء سید احسان شاہ ظہور احمد بلیدی اکبر آسکانی لالہ رشید بلوچ ماہ جبین شیران، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا آئی جی پولیس محمد طاہر رائے،جی او سی 44 ڈویژن آئی جی ایف سی ساؤتھ اور متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے حکام نے شر کت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو نے مکران ڈویژن میں ساؤتھ بلوچستان پیکیج اور وفاقی و صوبائی پی ایس ڈی پی کے جاری منصو بوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ شاہراہوں کی تعمیر امن و ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے صوبائی حکومت صوبائی پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم کریگی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے این ایچ اے کی زیر تعمیر شاہراہوں اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل سڑکوں کے فنڈز کے بروقت اجراء کی یقین دہانی کرائی ہے شاہراہوں کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ ملک اور صوبے کے دیگر حصوں سے منسلک ہو جائے گی وزیر اعلیٰ نے ہد ایت کر تے ہوئے کہاکہ متعلقہ ترقیاتی محکمے شاہراہوں کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبوں پر فوری کام کا آغاز کریں۔اجلاس میں این ایچ اے اور صوبائی محکمہ مواصلات کے درمیان مربوط روابط کے قیام پر زور دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے