جعفرآباد پولیس کی کارروائی 8 ملزمان گرفتاربھاری مقدارمیں اسلحہ ایمونیشن اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کی یونیفارم برآمد، ایس ایس پی جعفرآباد

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفرآباد پولیس نے اے ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال کی سربراہی میں سندھ بلوچستان میں دہشت کی علامت بدنام زمانہ ڈکیت کے گینگ کو برسٹ کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن پولیس کیپ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی یونیفارم سمیت ڈکیتی شدہ ٹریکٹر ٹرالی بھی برآمد کر لی خطرناک گینگ کی گرفتاری کے بعد پولیس تھانوں چیک پوسٹ اور دیگر اہم مقامات پر مبینہ حملوں کے پیش نظر پولیس نفری کیساتھ اینٹی ٹیررسٹ فورس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے پریس کانفرنس کے دوران اے ایس پی حسنین اقبال، ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ، ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور ایس ایچ او طالب حسین لاشاری طارق علی بہرانی بھی موجود تھے ایس ایس پی سردار حسن خان موسیٰ خیل نے بتایا کہ گزشتہ شب محبت شاخ کے علاقے میں دہشت کی علامت ڈکیت گینگ نے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حسن خان جمالی کے ڈرائیور اللہ ڈنہ سے ٹریکٹر بمعہ ٹرالی چھین لی اور ڈرائیور سمیت تین افراد کو یرغمال بنا کر ہاتھ پاوں رسیوں سے باندھ کر کئی گھنٹوں تک حبس بیجا میں رکھنے کے بعد گوٹھ مٹھا لانگو کے مقام پر پھینک کر خود فرار ہوگئے اطلاع پر اے ایس پی حسنین اقبال، ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ کی سربراہی میں تین تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کا تعاقب کیا گیا پولیس کی اسپیشل ٹیم نے سندھ کے نوگو ایریا جاگیر میں اہم کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ حضور بخش زہری کو دیگر سات ساتھیوں جن میں محمد دین پندرانی، صاحب داد مینگل، گل میر شاہوانی، عبدالغفار جکھرانی، محمد اسماعیل زہری، ذوالفقار علی جتک اور قدرت اللہ زہری کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے سات عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، ایک عدد ٹی ٹی پستول، پولیس کیپ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کی یونیفارم اور شراب کی بوتلیں اور ایمونیشن راونڈ سمیت مسروقہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان سندھ پولیس کو بھی ڈکیتی اور رہزنی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ہیں ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ اہم کارروائی سرانجام دینے پر اسپیشل ٹیم کے لیے ڈی آئی جی نصیرآباد نے ایک لاکھ روپے اور ایس ایس پی نے اپنی طرف دے پچاس ہزار روپے نقد انعام اور تعارفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے