صوبائی حکومت سبی سمیت بلوچستان بھر کے صحافیوں کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں رول پلے کرے گی ، بشریٰ رند

سبی (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود واطلاعات وغیر رسمی تعلیم بشریٰ رندنے کہا ہے کہ صحافت اور معاشرے کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافت کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص معاشرے اور ریاست کی آنکھ ہوتا ہے۔ پریس کلب معاشرتی برائیوں کے خاتمہ عوام کے مسئلہ مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم رول پلے کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے صحافیوں اور پریس کلب کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ترجیح بنیادوں پر بات کروں گا سبی پریس کلب کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے دورے کے موقع پر سبی پریس کلب کے ممبران وعہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود واطلاعات وغیر رسمی تعلیم محترمہ بشری رند کا سبی پریس کلب آمدپر شایان شان انداز سے استقبال کیا گیا ان کے ہمراہ میر زاہد رند، میر حضور بخش بنگلزئی، میر ہمایوں مری،میر کامران مری،میر یحییٰ مری میر سکندر مری ، ملک اسفند خان سیلاچی، ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری اسپیشل ایجوکیشن سبی کے جمعہ خان مندوخیل، سوشل ویلفیئر آفیسر فہیم احمد قریشی کے علاوہ دیگر عمائدین قبائلی شخصیات بھی تھیں جبکہ بانی پریس کلب سبی میر دین محمد مری سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق،جنرل سیکرٹری ناشاد بلوچ سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری،سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف، چیئرمین ڈاکٹر عباس چشتی، وائس چیئرمین ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری، سینئرجوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی،نائب صدر دوئم مظہر بیگ فنانس سیکرٹری یار علی گشکوری پریس سیکرٹری افضال رضا، آفس سیکرٹری ظہور احمد مگسی،سید جاویدشاہ کے علاوہ دیگر ممبر ان وعہدیدارں بھی موجود تھے صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی برائے سماجی بہبود واطلاعات وغیر رسمی تعلیم ودیگر مہمانوں نے پریس کلب کے عمارت کا تفصیلی معائنہ وجائزلیا اس موقع پر حاجی سعید الدین طارق ودیگر صحافی برادری نے محترمہ بشری رند کو بلوچی رسم رواج کے مطابق اجرک کا تحفہ پیش کیا صدر حاجی سعید الدین طارق، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف نے سبی پریس کلب صحافیوں کو درپیش مسئلہ مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں پریس کلب کو کئی مسائل کو سامنے ہے عمارت میں دوکمروں اور ضروری سامان کی اشد ضرورت ہے جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے لئے سالانہ گرانٹ دی جاتی ہے اسی طرح سبی پریس کلب کو بھی سالانہ گرانٹ دی جائے صحت کارڈ صحافی کالونی بھی ہمارے ضرورت ہے گزشتہ سبی میلے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے میر عبدلقدوس بزنجو نے سبی پریس کلب کے لئے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا جو تاحال نہیں مل سکے اس حوالے سے ہماری آواز بن کر آپ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات چیت کریں اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود واطلاعات وغیر رسمی تعلیم محترمہ بشری رندنے سبی پریس کلب کے عہدیداروں کو وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے علاوہ فوری طور پر دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ پریس کلب اور سبی کے صحافیوں کو درپیش مسئلہ مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں محقق و باوثوق ذرائع سے تصدیق کرنے کے بعد بغیر کسی سنسنی کے خبرمتعین کرے صحافت اگر صحیح سمت پر ہو تو ایک اُستاد کا کردار ادا کر سکتی ہے صحافی کو اصول پسند اور معاشرے کے لئے مشعلِ راہ ہونا چاہئے پریس کلب عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کو اجاگر کرنے میں رول پلے کرے وسائل میں رہ کر صوبائی حکومت سبی سمیت بلوچستان بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں رول پلے کرے گی واضح رہے کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود واطلاعات وغیر رسمی تعلیم محترمہ بشری رندنے سبی کے دورے کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ اپنے فنڈ سے زیر تعمیر سبی مل گشکوری سٹرک پبلک پارک میں قائم پبلک لائبریری کا معائنہ بھی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے