صوبائی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود، اطلاعات وغیر رسمی تعلیم بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے صوبائی سطح پر تمام تر ممکنہ اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تمام ترکا ویشیں بروئے کار لارہی ہے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہو ں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے مختلف شعبوں کی بہتری اور انہیں درپیش مسائل حل کرنے کیلئے بہتر منصوبہ بندی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ صوبے میں رہنے والے لوگ اس سے براہ راست استفادہ کرسکیں اور شعبہ غیر رسمی تعلیم،اطلاعات،سماجی بہبود کو بہترسے بہتر بناکر ان کے تمام مسائل حل کر ینگے انہوں نے کہاکہ صوبے میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں تاکہ صوبے میں بے روزگاری کا تدارک ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے