قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرلورالائی کو 5سال قید اور25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) احتساب عدالت کوئٹہ کے جج جناب آفتاب احمد لون نے نیب بلوچستان کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرضمیر چھلگری نے کیس کی پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر غبن کی تحقیقات کا آغاز کیاتو معلوم ہوا کہ ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لورالائی اجمل نے لورالائی فوڈ گودام کے انچارج کی حیثیت سے ہزاروں گندم کی بوریوں میں کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا تھا۔ جس پر معزز احتساب عدالت کوئٹہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنادی ہے۔