قلات، پولٹری شاپس کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں پولٹری شاپس کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی پولٹری شاپس کے بند ہو نے سے شہر میں پولٹری مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے شہریو ں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ضلعی انتظامیہ کو نئی نارخ نامہ کے لیئے کئی روز سے سے درخواست کیاگیا مگر تاحال نیا نر خ نامہ جاری نہیں کیا جارہا ہے قلات پولٹری مالکان نے صوبا ئی حکومت اور آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں تفصیلات کے مطابق قلات میں پولٹری شاپس مالکان کی مرغی کے گوشت میں قیمتوں میں اضافہ کے لیئے گزشتہ پانچ روز سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے پولٹری شاپس مالکان کا کہنا ہیکہ کہ ملک میں بڑے پیمانے پر پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور ہم نے مجبورََ قیمتیں بڑھانے کے لیئے ہم نے درخواست کی ہیں کیونکہ پولٹری فارمز کی جانب سے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور پرانی نرخ نامے پر ہمارے لیئے مرغی کا گوشت فروخت کر نا ممکن نہیں ہے اس لیئے ہم نے ضلعی انتظامیہ کو ہم نے درخواست کی ا ہیکہ مرغی کے گوشت کے لیئے نیا نرخ نامہ جاری کی جائے مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہمیں نیا نرخ نامہ جاری نہ کرنا پولٹری شاپس مالکان اور عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں دوسری جانب شہریوں کو مرغی کا گوشت نہ ملنے سے ان کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ قلات پولٹری شاپس کے لیئے جلد از جلد نر خ نامہ جاری کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسئلہ جلد دور ہو سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے