قبائلی تنازعات سے علاقوں کی ترقی برباد ہونگے ، سردار کمال خان بنگلزئی

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر چیف آف بنگلزئی قبائل سردار کمال خان بنگلزئی نے مستونگ بائی پاس ابابکی قبائل کے رہنما میر محمد خان ابابکی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر حملے اور انھیں شہید کرنے کے واقعہ کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت علاقے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے حکومت انتظامیہ اور ہمارے قبائلی معاشرہ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا اور اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا یقینا حکومت اور انتظامیہ کے لیئے ایک چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم سانحہ ہے اس میں 5 قیمتی جانوں کی ضیاع ہونا انتہائی افسوس کا امر ہے اس طرح کے واقعات ہمارے علاقے اور قبائلی معاشرہ کے لیئے ناسور ہیں بدامنی لاقانیت قبائلی تنازعات سے علاقوں کی ترقی برباد ہونگے انہوں نے کل کے واقعہ میں شہید ہونے والے کی خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خاندان کے غم کی اس پرآشوب گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہیں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کل پیش آنے والے واقعہ کے اصل محرکات سامنے لاتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث ملزمان اور کرداروں کو سامنے لاکر قرار واقعی سزا دی جائے اور ابابکی قبائل کے کئی عرصے سے ساتھ پیش آنے والے ان واقعات اور محرکات کو بھی سامنے لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے