حکومت عوام کے سروں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے:سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے سروں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی عام چیزوں کی قیمتوں میں گزشتہ دو سال کے دوران تین گنا تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ حکومت کو مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کی چیخیں تک سنائی نہیں دے رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دو سال سے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے لیکن حکومت نعرہ بھی یہ لگاتی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے