بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار کی مانند سیاسی عوامی قوت ہے، بی این پی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار کی مانند سیاسی عوامی قوت ہے جسے حقیقی معنوں میں عوام کی پذیرائی حاصل ہے 6نکات سمیت بلوچستان کے اجتماعی مفادات کی خاطر وزارتوں مراعات کو رد کیا بلوچ دستار اور اپنی ماں بہنوں کے عزت و ناموس کا تحفظ قومی تشخص کا بقاہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے وقت و حالات کی ضرورت ہے کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے حقیقی قومی جہد کو پروان چڑھائیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی مہم کی سلسلے میں حاجی میر وحید لہڑی کے رہائش گاہ کلی جہلم کاریز کے یونٹ پروگرام سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی سی سی ممبر کوئٹہ کے آرگنائزر غلام نبی مری ممبران ملک محی الدین لہڑی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی لقمان خان کاکڑ طاہرشاانی ستار شکاری،حاجی میر وحید لہڑی رضاجان شاہی زئی ماما ایوب لہڑی قاروق میر رئیس گل حسن صدام لہڑی شبیر احمد لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ بی این پی سیسہ پلائی دیوار ہے جسے حقیقی عوامی پذیرائی حاصل ہے آج کوئٹہ میں بی این پی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہے جسے بلوچستان بھر کے عوام کی پذیرائی نے ثابت کر دیا ہے کہ سردار اختر جان مینگل وقت و حالات کی ضرورت ہے آج زبان ثقافت سرزمین کی بقاو سلامتی کی حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں چھ نکات جو بلوچستان کے حقیقی قومی مسائل ہیں ان کے خاطر پارٹی نے وزارتیں مراعات سب کو رد کیا لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت تمام جملہ مسائل کے حل کیلئے اقتدار چھوڑ کر اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے ساتھ دیا آج پی ڈیم ایم کے پروگرامز میں بی این پی کے رہنماں و کارکنوں کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی مثبت و کلیدی کردار ادا کر رہی ہے کوئٹہ کی تنظیم کاری مہم میں جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اور یونٹ سازی میں عوام کی دلچسپی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اب بھی بی این پی کے بیرک اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت کو نجات دہندہ تصور کرتے ہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان سے تعصب نسل پرستی تنگ نظری فرقہ واریت کو ختم کیا اسی لئے بی این پی میں آج بلوچستان پشتون پنجابی ہزارہ سمیت تمام اقوام کے لوگ شامل ہیں وہ جانتے ہیں کہ بی این پی ہی نفرتوں کو ختم اور بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے آج جس طرح کوئٹہ بھر میں یونٹ سازی کی جا رہی ہے آرگنائزنگ کمیٹی سمیت پارٹی کارکنان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جو پارٹی کو فعال و متحرک و مضبوط بنا رہے ہیں پارٹی ہر حوالے سے عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی قوت ہے جو بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہی ہے اس موقع الیکشن کمیٹی چیئرمین ملک محی الدین لہڑی کی سربراہی میں بنائی گی جس کے ممبران لقمان کاکڑ اورستار شکاری تھے نتائج کے مطابق یونٹ سیکرٹری صدام لہڑی،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شبیراحمدلہڑی، ضلعی کونسلران میر حاجی وحید لہڑی حاجی میر تنویر احمد لہڑی حاجی فیصل لہڑی عبدالرزاق لہڑی منتخب ہوئے۔