تعلیم کے مواقعوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گورنربلوچستان سید ظہورآغا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہاہے کہ موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،دور افتادہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی اور تعلیم کے مواقعوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،دکی تا لورالائی روڈ کی تعمیر کے بعد جلد دکی کو طلباء وطالبات کو سفر کی سہولت کیلئے دو عدد بسیں فراہم کی جائیگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نوابزادہ محبوب خان ترین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد بھی موجود تھے نوابزادہ محبوب خان ترین نے گورنر بلوچستان کو علاقائی مسائل اور تعلیم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ گورنر بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ جلد دکی کیلئے دو عدد بسیں فراہم کی جائے گی جس میں طلباء وطالبات کو یونیورسٹی کیلئے سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی دکی سے لورالائی سڑک کی تعمیر کے بعد یہ بسیں فراہم کی جائیگی۔آخر میں نوابزادہ محبوب خان ترین نے گورنر بلوچستان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تعلیم سمیت علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنے عزم کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے