مرحومہ عاصمہ جہانگیر مزدوروں محنت کشوں محکوم قوموں کے توانا آواز تھے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر نیوز) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں ترقی پسند روشن خیال رہنما سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عاصمہ جہانگیر کو ان کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر مزدوروں محنت کشوں محکوم قوموں کے توانا آواز تھے مرحومہ نے ہمیشہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کے بحالی کیلئے جدوجہد کی وہ دنیا بھر کے ہر ظلم و جبر ناانصافیوں انسان حقوق کے پامالیوں خلاف آواز بلند کرتی تھی بیان میں کہا کہ مرحومہ نے ہر مارشلء آمریت کے خلاف جدوجہد کی انہوں نے بحالی جمہوریت تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بیان میں کہا کہ مرحومہ نے آئین کی بحالی اور عدلیہ بحالی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ بحالی جمہوریت تحریک اور آزاد عدلیہ تحریک مارشلء کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں پابند سلاسل رہے بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے برسی کے مناسسبت سے تقریب میں موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کے شرکت اور اسے مدعا کرنا عاصمہ جہانگیر کے سوچ کی منافی ہے بیان میں کہا کہ موجودہ چیف جسٹس نے عدلیہ کے وقار کو غیر جمہوری قوتوں کے سامنے مجروع کیا انہوں نے حالیہ جحجز تقرریوں میں میرٹ کو پامال کیا سینئرز کے جگہ پر جونئیرز کو ترجیح دیا بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے برسی کے موقع پر انہیں مدعو کرکے اس کی سوچ کی منافی کی ہے بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے برسی کے مناسسبت سے کہا کہ وہ قومی لیڈر تھے ان کی جدوجہد بلوچستان کے وکلاء اور تمام ترقی پسند روشن خیال رہنماؤں کیلئے مشعل راہ ہے بیان میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد کرد نے وکلاء کے اصل موقف کو بیان کیا جو قابل ستائش ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے