ملک باالخصوص بلوچستان میں سیاست کو پراگندہ کرکے سیاست کی آزادی کا جنگ بھی عوام پہ مسلط کردیا گیا،رحمت صالح

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک باالخصوص بلوچستان میں سیاست کو پراگندہ کرکے سیاست کی آزادی کا جنگ بھی عوام پہ مسلط کردیا گیا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی نائب صدر اول سردار کمال خان بنگلزئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے پڑنگ آباد مستونگ کے مقام پر گرینڈ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق کونسلر اور ممتاز سماجی شخصت امان اللہ محمد حسنی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے ضلعی صدر نواز بلوچ فاروق شاہ بلوچ بابل بلوچ مجید بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ ہر قسم کے وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام بے شمار مسائل کے ساتھ نان شبینہ کا بھی ہیں۔ زراعت انڈسٹری ناپید اور بیروزگاری عام ہے بارڈر ٹریڈ بند کرکے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا۔ٹھپہ ماری کے زریعے عوام سے حق نمائندگی چھین کر سیاسی بیگانگی کا ماحول پیدا کرکے عوام کو سیاسی اور سماجی طورپر اپائج بنایا جارہا جو ملک کے مستقبل کے لیئے نیک شگون نہیں۔ ٹھپہ مار گروپ کا نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار کی طرح سامنے کھڑا ہوگا بلوچستان میں جس طرح سلیکٹڈ نمائندوں کو اسمبلی کی زینت بناکر آج سیاست کی جو بے توقیری کی جارہی ہیے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ صحت تعلیم اور بیروزگاری نیشنل پارٹی کے ترجیحات میں شامل ہیے۔ گیس کا مالک بلوچستان کے لوگ ہیں اور بلوچستان کے عوام ٹوکن پہ گیس فراہمی کبھی قبول نہیں کرینگے سردیوں کے موسم میں اگر عوام کو پریشر کے ساتھ گیس فراہم نہیں کی گئی تو نیشنل پارٹی سوئی سدرن کمپنی کا جینا حرام کردے گا جس نے بلوچستان کے عوام کا جینا حرام کردیا ہے مقررین نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی عوامی مفادات پہ نہ کوئی سمجھوتہ کی ہے نہ سمجھوتہ کا سوچے کا اس لیئے آج ہر طبقہ فکر کے لوگ جوق در جوق نیشنل پارٹی میں بلا لالچ شامل ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے