بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کو ہنر اور تکنیکی تعلیم دیکر انہیں معاشی طور پر مستحکم بنایا جارہا ہے، اروین پولیکر

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کوئٹہ کے سربراہ اروین پولیکر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کو ہنر اور تکنیکی تعلیم دیکر انہیں معاشی طور پر مستحکم بنایا جارہا ہے تاکہ جب وہ اپنے ملک واپس جائیں تو بہتر انداز میں اپنی اور اپنے خاندانوں کی کفالت اور ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرسکیں کوئٹہ میں مقامی ہوٹل کے ساتھ افغان مہاجرین کو مختلف ہنر سیکھانے اور انکی دستکاری کردہ سامان کی نمائش کے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کو ہوٹل کے مختلف شعبوں میں ٹریننگ دینے اور دستکاری کردہ سامان کی نمائش کرنے کے معاہدے کی توثیق کی گئی،یو این ایچ سی آر کوئٹہ دفتر کے سربراہ اروین پولیکر نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین جبری طور پر بے گھر برادریوں، مہاجرین، اور بے وطن لوگوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کی ٹریننگ اور انکی دستکاری کی نمائش کرنا حوصلہ افضاء عمل ہے اس عمل سے بلوچستان میں مقیم مہاجرین کو سماجی اور معاشی طور پر بہترہونے میں معاونت ملے گی ساتھ وہ یہ ہنرسیکھنے اور ٹریننگ لینے کے بعد افغانستان جا کر بہتر انداز میں اپنی کفالت اور ملک کی بہتری میں کردار ادا کر سکیں گے اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر رشید الدین نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ معاشرہ کے پسماندہ رہنے والے افراد کی بہتری کے لئے کوشاں ہے تکنیکی مہارت حاصل ہونے کے بعد مہاجرین خود کفیل بنیں گے ہوٹل انتظامیہ ڈیسک مینجمنٹ، ہاؤس کیپنگ سمیت دیگر شعبوں میں لوگوں کو تربیت فراہم کریگی ساتھ ہی ست رنگ گیلری میں دستکاری کا سامان بھی آویزاں کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے