خضدارکو صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں، میریونس عزیززہری

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار اور ٹراما سینٹر خضدارکو صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں اور بہت جلدخضدار میں کارڈیالوجی ہسپتال کی تعمیر کا آغاز بھی ہوگا۔حالیہ دنوں میں ٹیچنگ ہسپتال خضدارکو5کروڑ روپے کی رقم سے جدید مشینری سے آراستہ کیا گیا ہے۔جن میں الٹراساؤنڈ،آئی سی یوکا سامان،بلڈ ٹیسٹ و مختلف امراض کی تشخیص جدید مشینری شامل ہیں،جب کہ آپریشن تھیٹر کو ضرورت کے مطابق سہولیات مہیا ء کی گئی ہیں آئندہ چند دنوں میں ٹراما سینٹر خضدار کو بھی فعال بنایا جارہاہے اس میں اسٹاف ڈاکٹرز کی ٹیم اور ضروری الات و طبی امداد کا سامان مہیا کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار کے وسط میں قائم ہے کہ جس کو اب ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے نام سے جاناجاتا ہے۔اس ہسپتال میں مریضوں کا ہجم کافی زیادہ ہے جہاں مختلف اضلاع کے مریض علاج و معالجے کے لئے آتے ہیں پہلے ہسپتال میں ادویات کا کوٹہ محدود تھا جب کہ علاج و معالجے اور امراض کی تشخیص کے لئے جدید مشینری اور اور سہولیات کی کمی تھی۔اس حوالے سے مختلف فورمز پر خضدار ہسپتال کی اہمیت کو اجاگر اور علاج کی سہولیات و ضروریات پوری کرنے کے بارے میں ہم نے آواز بلند کی اور بتایا کہ خضدار ہسپتال کو پی ایس ڈی میں فوقیت دی جائے اس مقصد کے لئے پہلے پی ایس ڈی پی میں رقم مختص ہوئی اور اب اس پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔گزشتہ دنوں خضدار ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید مشینری پہنچائی گئی ہے عوام الناس کو اپنے مریضوں کو علاج و معالجے کے لئے دوسرے شہروں میں کافی رقم خرچ کرکے لیجانا پڑتا تھا اب وہ علاج کی سہولت خضدار ہسپتال میں انہیں دستیاب ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ آئی سی یو، الٹراساؤنڈ، بلڈ ٹیسٹ،آپریشن تھیٹر کا سامان خضدار ہسپتال کو مہیا کردیا گیا ہے۔جب کہ ٹراما سینٹر خضدار کو بھی بہت جلد فعال بنایاجارہاہے جس سے قومی شاہراہ پر حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کی سہولت مہیا کی جاسکے گی خضدار میں کارڈیا لوجی ہسپتال کے لئے زمین حاصل کرلی گئی ہے اور اس منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغازبھی بہت جلد ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے