عمران نیازی نے 22 کروڑ عوام سے جینے کا بھی حق چھین لیا ہے ،میر محمد صادق عمرانی

ڈیرہ مرادجمالی (گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر و سینئر سیاستدان الحاج میر محمد صادق عمرانی نے ملک میں بے لگام مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے 22 کروڑ عوام سے جینے کا بھی حق چھین لیا ہے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں پی ٹی آئی کی حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی ہے حکومت اور ملک کو چلانا عمران نیازی کے بس کی بات نہیں ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ان خیالات اظہار انھوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی نصیر آباد کے ڈیڑنل صدر میر بلال صادق عمرانی و دیگر بھی موجود تھے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ یہ ملک اور قوم کی بد قسمتی ہے کہ عمران نیازی جیسے نااہل نالائق وزیر اعظم مسلط کیا گیا ہے جنھوں نے راتوں رات مہنگائی کرکے 22 کروڑ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے موجودہ دور حکومت میں تمام اشیا ء ضروریات ادویات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی سوگنا اضافہ ہوچکا ہے جس سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے عوام کو مہنگائی سے تنگ کرکے خود کشیاں کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت ملک کو چلانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی لہذا عمران نیازی فوری طور پر مستفی ہوجائیں اور ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کروائے جائیں انھوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی نظر یں پی پی پی کی لیڈر شپ پر مرکوز ہیں جوکہ ملک کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکال کر ملک اور قوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ نصیر آباد کے عوام کا سیاسی و معاشی استحصال کیا جارہا ہے نام نہاد عوامی نمائدوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں بلکی وہ لوٹ مار میں مصروف عمل ہیں ان کی لوٹ مار کی وجہ سے داستانیں تاریخ میں لکھے گی اور انھیں نصیر آباد کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے انھوں نے کہا کہ انھیں نصیر آباد کے عوام کے مفادات سب سے زیادہ عزیز ہیں عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور لوٹ مار کرنے والوں کو ہر میدان میں بے نقاب کرتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے