قلات میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

قلات(گرین گوادر نیوز) قلات میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ سا تھ بجلی کی ہر ایک منٹ کے بعد ٹرپنگ سے شہریو ں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے قلات میں کیسکو کی جانب سے بجلی صارفین کو نہ دن کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور نہ ہی رات کو بجلی میسر ہو تی ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈ نگ اور بار بار کی ٹرپنگ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہیں شہری دن اور رات بجلی کی انتظار کرنے لگے مگر بجلی پندرہ سولہ گھنٹوں کے بعد ملتی ہے تو ہر ایک منٹ بعد ٹرپ کر جاتی ہیں اور بجلی فراہمی کا وقت ایسے ہی گزر جاتی ہیں قلات کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق کیسکو قلات کے صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ایک جانب بجلی کی طویل اور کبھی نہ ختم ہو نے والا بجلی کا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ہر سولہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد بجلی جب فراہم کی جاتی ہے تو ہر ایک منٹ بعد بجلی ٹرپ کر جاتی ہیں جس سے قلات کے شہری دہرے عزا ب میں مبتلا ہوگئے ہیں اب تو قلات میں نہ دن کو بجلی ہے اور نہ ہی رات کو بجلی فراہم کی جاتی ہیں بجلی کی بندش کی وجہ سے واٹر سپلائیز کے ٹیوب ویل بھی بند ہو گئے ہیں جس سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہیں اب قلات کے شہری دن کو پانی کا انتظار کرنے لگے ہیں اور رات کو بجلی کی آنے کی کہ کب تک بجلی کی آنکھ مچھولی بند ہو جائے گی اور جب بجلی کی آنکھ مچھولی کو بند کرتے ہیں تو بجلی کو ٹو فیس کیا جاتا جو کسی کام کا نہیں ہوتا ہے قلات کے عوامی حلقوں نے کیسکو کی ناہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو قلات کے صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں انہوں نے وفاقی حکومت اور وزارت پانی بجلی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے