غریب مستری کے خیمہ میں آگ لگنے سے خیمہ سمیت تمام سامان جل کر خاکستر

قلات(گرین گوادر نیوز) غریب مستری کے خیمہ میں آگ لگنے سے خیمہ سمیت تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا بچے کی سر میں گرمی محسوس ہونے پر بچے کی چیخ سے اہلخانہ کی آنکھ کھول گئے آگ اتنی شدید تھی کہ اہلخانہ صرف قران پاک اور اپنے چھوٹے بچوں کو آگ سے بچا سکی جبکہ دیگر تمام اشیاء جل کر خاکستر ہو گیا آگ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیاکشیدہ کاری کے لئے لئے گئے دیگر خواتین کی کپڑے بھی آگ سے جل کر راکھ بن گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار بجے کے قریب قلات کے کلی شیشہ ڈغار میں واقع خیمہ بستی میں قیصر خان نامی مستری کے خیمہ میں اچانک آگ بڑھک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پو رے خیمہ کو اپنی لپیٹ میں لیا آگ سے قیصر خان کے بیٹے کی سر میں آگ لگی جس سے بچہ نے زور دار چیخ ماری جس سے اہلخانہ کی آنکھ کھول گئی اور وہ خیمہ سے صرف قران پاک اور اپنے معصوم بچوں کو ہی نکال کر خیمہ سے بھاگ اپنی جانیں بچائی قیصر خان نے گرین گوادر نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک انتہائی غریب شخص ہے وہ اور اس کی بیوی اور ان کے بچے اسی خیمہ میں رہتے تھے جو آگ سے راکھ بن گئی ان کی بیوی نے لوگوں کے کپڑے کشیدہ کاری کے لیئے اٹھا رکھے تھے وہ بھی اب جل کر رکھ بن گئے ہیں ہمارا سب کچھ تباہ ہو گیا ہے ہمارے پاس اب کچھ بھی نہیں بچا حکومت اور مخیرحضرات ہماری مدد کے لیئے آگے آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے