بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی بڑی سیاسی جماعت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

پشین (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی بڑی سیاسی جماعت ہے جسے نچلی سطح پر مزید مضبوط مستحکم اور فعال بنائیں گے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے مسائل حل کرکے ان کا اعتماد بحال کرینگے ضلعی سطح پر پارٹی کنونشن منعقد کرینگے ان خیالات کا انہوں نے اپنے دورہ پشین کے موقع پر بی اے پی کے ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے پارٹی رہنما اسفند یار کاکڑ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ملاقات میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پارٹی کارکنوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جنہیں بہت عرصہ نظر انداز رکھا گیا انہوں کہا کہ پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہور احمد بلیدی،جنرل سیکریٹری منظور احمد کاکڑ اور چیف آرگنائیزر میر جان محمد خان جمالی کی مشاورت سے ضلع کی سطح پر پارٹی کی فعالیت کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے