لسبیلہ ، معذورافراد کے لئے مختص سرکاری آسامیوں پرعمدرآمد کیا جائے، معذورافراد کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ

اوتھل(گرین گوادر نیوز) لسبیلہ کے معذور افراد کے لئے مختص سرکاری آسامیوں پر عمدرآمد کیا جائے، معذور افراد کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ اوتھل کی شخصیات عقیل احمد صدیقی، نبی بخش مانڈرہ اور اسماعیل مانڈرہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں معذور افراد کے لیے حکومت کی جانب سے سرکاری آسامیوں کا کوٹہ اور فنڈز مختص کئے جاتے ہیں لیکن لسبیلہ بھر میں معذور افراد کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں معذورں کے ساتھ صوبائی حکومتیں بہت ہی اچھا تعاون اور بھرتاو کرتی ہیں لیکن بلوچستان میں صوبائی حکومت کی جانب سے کئی عرصے سے معذور افراد کے لیئے کوئی فنڈز نہیں دیا جارہا ہے نہ روزگار۔اگر دیاجاتا ہے تو اپنے منظور نظر افراد کے لیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ صوبائی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں معذور افراد کے لیے حکومت بلوچستان فوری اقدامات کرکے لسبیلہ کے معذرو افراد کے لیے کوٹہ یا فنڈز مخصوص کرکے حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے معزوروں کے لیئے محکمہ سماجی بہبود اوتھل میں موٹر سائیکلیں آئیں تھیں لیکن وہ میرٹ پر دینے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی گئیں۔اس کا بھی نوٹس لیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے