وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتہائی مختصر پروٹوکول میں حب کا دورہ

لسبیلہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے انتہائی مختصر پروٹوکول میں حب کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر حب پہنچے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو شاہانہ پروٹوکول ااور ہیلی کاپٹر پر آنے کی بجائے ایک عوامی وزیر اعلی کی طرح بالکل سادگی سے مختصر سیکورٹی کے ساتھ کراچی سے بذریعہ سڑک حب پہنچے جہاں انہوں نے آوارن کے معروف قبائلی شخصیت میر محمد اکرم ساجدی جو چند روز قبل بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے انکے فرزند جیئند ساجدی سے تعزیت کی حب کے عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی سادگی کو سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے