عوامی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
حب(گرین گوادر نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کر کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا لیڈا کے انفرااسٹرکچر کے لئے اسی کروڑ روپے کی گرانٹ کا دی جائے گی۔ یہ با ت انہوں نے حب میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے بات ہوئی ہے اور اس حوالے سے جلد ہی بارڈر ٹریڈ کا آغاز ہو جائے گا جس سے صوبے میں خوشحالی آئیگی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے تاہم ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ہم ہر سطح پر ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہمارے شانہ بشانہ کام کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قبل ازیں لیڈا کانفرنس حال میں حب کے صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر ایم ڈی لیڈا کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق نے لیڈا کے حوالے سے انہیں جامع بریفنگ دی اور لیڈا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لیڈا کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے فوری طور پر اسی کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں کو بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔