ڈیرہ اللہ یار، پولیس کی ڈھاڈراورکوئٹہ میں کارروائی موبائل فرنچائز ملازم سے ڈکیتی میں ملوث دوملزمان گرفتار

ڈیرہ اللہ یار (گرین گوادر نیوز) ڈیرہ اللہ یار پولیس نے ڈھاڈر اور کوئٹہ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران موبائل فرنچائز ملازم سے ڈکیتی میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی سردار حسن خان موسیٰ خیل کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے اپنی ٹیم اہلکاروں طارق علی بہرانی، ہادی بخش جتوئی، نظام الدین پٹھان و دیگر کے ہمراہ ڈھاڈر اور کوئٹہ میں چھاپے مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان چند روز قبل ڈیرہ اللہ یار میں ہونے والی 11 لاکھ روپے ڈکیتی میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے