کچھی کے علا قے میں زمین کے تنا زعے پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد جاں بحق 3تین زخمی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) کچھی کے علا قے میں زمین کے تنا زعے پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد جاں بحق 3تین زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو کچھی کے علا قے بالاناڑی میں زمین کے تنا زعے پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ فضل محمد ولد رئیس بچل،سومر خان ولد علی محمد جاں بحق جبکہ بشیراحمد ولد قادر بخش،شبیر احمد ولد قادربخش،سچل ولد رئیس بچلززخمی ہو گئے پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے