بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ میں رہتے ہوئے انکی معاونت حاصل کی جائے،وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان یونیورسٹی کے دو گم شدہ طالبعلموں کے معاملے پر طلباء تنظیموں سے مزاکرات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں طلباء تنظیموں سے اب تک ہونے والے مزاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ طلباء کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ میں رہتے ہوئے انکی معاونت حاصل کی جائے انہوں نے کہا کہ تعلیی اداروں میں طلباء کو تعلیم دوست اور پرسکون ماحول کی فراہمی اشد ضروری ہے جسکے لیے طلباء تنظیموں،تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور حکومت کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مسلے کے حل تک کمیٹی کو مزاکراتی عمل کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے