ہما ر ے ترجیحات میں صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام آباد(گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات میں صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سمیت انکے دیگر مسائل بھی حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین صوباء اسمبلی محمد خان طور اتمانخیل اور مٹھا خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی ایک سال سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ سزا ان کو ملنی چاہئے جنہوں نے کسی بھی وجہ سے لوگوں کو غلط بھرتی کیا جو غریب دس دس سال سے نوکری کر رہے ہیں انکا کیا قصور ہے کہ انہیں بیروزگار کیا جائے ویراعلیٰ نے کہا کہ ہم کسی کا روز گار چھین کر اسکی بددعا نہیں لینگے بلکہ لوگوں کے روزگار کو تحفظ دیکر انکی دعائیں لینگے