میرمحمد صادق عمرانی اورمیرمحمد امین عمرانی کے درمیان طویل ملاقات
ڈیرہ مرادجمالی (گرین گوادر نیوز)نصیر آباد کی سیاست میں زبردست تہلکہ پیپلزپارٹی کے دو سابق صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی اور میر محمد امین عمرانی کے درمیان طویل ملاقات آنے والے بلدیاتی انتخابات و عام انتخابات پر تفصیلی مشاورت سیاسی مخالفین کوٹف ٹائم دینے اور نصیرآباد کے عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے زیادتی ناانصافیوں اور سیاسی استحصال کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرنے اور احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق دونوں سابق وزراء اور سیاسی مبصرین نے ان ملاقاتوں بڑی اہمیت دے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی اور سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی کے دوران تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پیپلز پارٹی نصیر آباد کے ڈویژنل صدر اور نوجوان قیادت میر بلال صادق عمرانی ایڈوکیٹ میر اصغر علی عمرانی سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئے ملاقات میں نصیر آباد میں متوقع بلدیات انتخابات پیپلز پارٹی کو تحصیل وارڈز کی سطح پر فعال کرنے تنظیم سازی سمیت آنے والے عام انتخابات کے بارے میں مشاورت صلاح و مشورے اور لائحہ عمل طے کیا گیا ہے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نصیر آباد کے عوام سے زیادتیوں ناانصافیوں اور سیاسی استحصال پر خاموش ہر گز نہیں بھٹیں گے بلکہ عوام کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کریں گے انھوں نے کہا کہ نام نہاد عوامی نمائندوں نے نصیر آباد کے گرین بلٹ کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ و برباد کردیا گیا زرعی پانی کی چوری کی وجہ سے نصیرآباد کے لاکھوں ایکڑز اراضیات بنجر ہوکررہ گئی ہیں جس سے علاقائی معیشت تباہ اور بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہوا انھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آنے والے تمام ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہورہے ہیں منجھوشوری ٹو فیض آباد روڈ میں تاریخ کی بد ترین کرپشن ہوئی ہے کمیشن اور رائلٹی کے نام پر ترقیاتی فنڈز بدعنوانی کی نذر ہورہا ہے متعلقہ ادارے اور نیب بد عنوانی اور کرپشن اور لوٹ مار کی تحقیقات کریں اور ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لاکھڑا کردیا جائے انھوں نے اعلان کیا کہ نصیرآباد میں ملوث ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور بد عنونی کے بارے میں عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے ان کا ساتھ دیں