نئی صوبائی حکومت میں نوجوانوں کو روزگارملے گا، حاجی نورمحمد دمڑ
پشین (گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئی صوبائی حکومت میں بلوچستان سمیت پشتون بیلٹ کے تمام اضلاع کی تمام احساس محرومیاں ختم ہونگے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا تعلیم، صحت، سمیت تمام اداروں کو فعال بناکر عوام کے بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی کے مرکزی رہنماء اسفندیارخان کاکڑ ملک محمد غوث پانیزئی کے ہمراہ پشین کا دورہ کیا اور دورہ پشین کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی ضلع پشین کے صدر حاجی شمس اللہ اور جنرل سیکرٹری حیات اللہ ترین کی قیادت میں ملنے والے پارٹی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی پشین کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ پارٹی اسی طرح مکمل طورپر متحد اور پارٹی میں تمام تر فیصلے مشاورت سے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو ایک نوجوان اور بھرپور صلاحتیوں کے مالک نئے قائدایوان ہے امید ہے کہ بلوچستان کی احساس محرومیاں ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پراقدامات کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئے قائد ایوان میر عبدالقدوس بزنجو نے منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے یہ اعلان کیا کہ بلوچستان کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اپنے ضلع کا وزیراعلیٰ ہوگا اس صاف ظاہر کہ صوبائی کابینہ میں شامل تمام وزراء بھی سوفیصد اپنے وزارت میں بااختیار ہونگے انہوں نے کہاکہ سابق دور حکومت میں وزراء کے پاس اختیار نہیں تھے بلکہ بے اختیار تھے جس کی وجہ سے عوام کے جو توقعات تھے اس پر ہم پورا نہیں اترسکتے تھے اس لئے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا تھا اور عوام میں مایوسی پائی جاتی تھی لیکن اب عوام کی مایوسیاں ختم ہونے والے ہے پارٹی کارکنوں کے تمام مسائل ہونا شروع ہونگے