کوئٹہ ، جامعہ بلوچستان کو تاحکم ثانی بند کردیاگیا
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جامعہ بلوچستان کو تاحکم ثانی بند کردیاگیا، منگل کو رجسٹرار جامعہ بلوچستان ڈاکٹر فرحت اقبال کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ میں ناگزیر وجوہات کی بناء پر تدریسی اور انتظامی عمل آج بروز بدھ سے تاحکم ثانی معطل رہے گا جبکہ جامعہ میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں تاہم ہاسٹل میں مقیم طلباء و طالبات کو علیحدہ سے ہدایات جاری کی جائیں گی