کوئٹہ ، بولان میڈیکل کمپلیکس میں آوارہ کتوں کی ویڈیو وائرل

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس میں آوارہ کتوں کا راج اسپتال کی راہداریوں میں مٹر گشتی کرتے آوارہ کتوں کی ویڈیو وائرل عوام کے شدید رد عمل کے بعد انتظامیہ متحرک کتوں کو تلف کرنے کا کام شروع کردیاگیا سیکورٹی اور نائٹ شفٹ کے انتظامی عملے سے وضاحت طلب کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں آوارہ کتوں کے جھنڈ کے گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیاگیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال اور علاقے میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے داخلی گیٹ پر سیکیورٹی گارڈز کے نہ ہونے کی وجہ کتے اکثر وارڈ میں گھس آتے ہیں، آوارہ کتوں کے اسپتال میں گھس آنے کی وجہ سے خواتین اور بچے خوفزدہ رہتے ہیں دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم ایس بی ایم سی ہسپتال نے انچارج سیکورٹی گارڈز بی ایم سی اسپتال کو وضاحت کا نوٹس جاری کردیا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی لاپرواہی کی وجہ سے اسپتال کی بدنامی ہوئی ہے، ویڈیو سے ظاہر ہے اسپتال میں کوئی بھی آکر مجرمانہ حرکت کرسکتا ہے، ہر وقت اسپتال کی سیکورٹی الرٹ رہنی چاہئے،عدم دلچسپی لاپرواہی اور غفلت کی وجوہات تحریری طور پر بتائیں،ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کی جانب سے ہسپتال کے آر ایم او نائٹ شفٹ ڈاکٹرز خالد جاوید کو بھی وضاحت نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کے اندورنی احاطے میں آورہ کتوں کے گشت کی ویڈیو دیکھی گئی،ویڈیو کے باعث اسپتال کی شدید بدنامی ہوئی ہے، اسپتال کے احاطے میں آوارہ کتوں کا گھومنا انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے، رات کے اوقات اسپتال کے تمام امور دیکھنا آپکی ذمہ داری ہے آپ اپنی ذمہ داری میں ناکام ہوئے ہیں، وائرل ویڈیو کی حقیقت سے متعلق اپنے حوالے سے تحریری جواب دیں جبکہ ایم ایس بی ایم سی اسپتال نے چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے اسپتال اور اطراف میں آوارہ کتوں کو تلفی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم سی اسپتال کوئٹہ اور اس کے اطراف میں آورہ کتوں کی بھرمار ہے، اسپتال کے اندر کچھ کتوں نے بچے بھی دے رکھے ہیں،کتوں کی موجودگی سے دور دراز سے آنیوالے مریضوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے لہذا آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے جس کے بعد ہسپتال میں کتوں کو تلف کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے