قلات، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آ سمان کو چھو نے لگیں

قلات (گرین گوادر نیوز) قلات میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگیں ٹما ٹر فی کلو2سو روپے آلو سو روپے مٹر 350سو روپے فی کلو کا ہو گئے شدید مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی شدید مہنگائی کی وجہ سے قلات کے شہری ون ونڈو خریداری پر گزارہ کرنے لگے ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنڑول کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح قلات بھی شدید مہنگائی کے لپیٹ میں آگیا ہے گزشتہ روز قلات میں ٹماٹر کی فی کلو 2سورپے آلو سو روپے گو بی سو رو پے کدو سوروپے کا ہو گئے شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے لئے روز مرہ کی خریداری کر نا انتہائی مشکل ہو گیا ہے شہریوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے اقدامات کئے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے