دالبندین، ٹریفک حادثہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی

دالبندین(گرین گوادر نیوز) چہتر کے مقام پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان ٹریفک حادثہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چہتر کے مقام پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ریسکیو حکام نے زخمیو ں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ڈپٹی کمشنر چاغی انور شفقت شاہوانی اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث کی ہدایت پر پر تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی نے زخمیوں کی عیادت کی اور اپنے ذاتی خرچے سے زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کرنے کیلئے ایمبولینس کا بندوبست کیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دالبندین سے کوئٹہ منتقل کردیاگیامزید کا روائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے