ملک میں بے لگام مہنگائی نے عوام کونان شبینہ کامحتاج بنادیاہے، ملک نصیرشاہوانی

کوئٹہ (گرین گوا در نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)بلوچستان کے صدر اوربی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمدشاہوانی نے کہاہے کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو زندہ درگور کردیاہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کا قوم سے خطاب غربت وافلاس، مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے ہوئے عوام کیلئے فراڈ پیکج صرف ایک بھونڈا مذاق تھا، مہنگائی وبے روزگاری اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات اورملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پی ڈی ایم کے منشور پرعملدرآمد واحد حل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاہے کہ ملک میں بے لگام مہنگائی نے عوام کونان شبینہ کامحتاج بنادیاہے، مہنگائی وبے روزگاری اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات اورملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پی ڈی ایم کے منشور پرعملدرآمد واحد حل ہے،نا اہل نا لائق حکمرانوں نے آزاد خود مختار مملکت خداداد پاکستان کے 22کروڑ عوام کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرمسلسل پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے زندہ درگورکردیا ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم کا قوم سے خطاب غربت وافلاس، مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے ہوئے عوام کیلئے فراڈ پیکج صرف ایک بھونڈا مذاق تھاانہوں نے کہاکہ ملک پر مسلط کئے گئے نا اہل و نا لائق حکمرانوں کے جا نے کا وقت آگیا ہے حکومت کی غریب مکا پالیسیوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے عوام پر پٹرول اور بجلی بم گرانے والوں کا جا نا ٹھہر چکا ہے موجودہ مسلط کردہ حکومت ملک کی سب سے بڑی فا شسٹ حکومت ثابت ہو ئی ہے۔تاریخ کی بد ترین،سخت ترین مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے پورے ملک کے عوام کو زندہ درگور کررکھا ہے عوام دو وقت کی نان شبینہ کے لیے خودکشیوں پر مجبور ہیں لیکن سلیکٹڈ حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے